بلوچستان حکومت5 ماہ بھی نہیں چلے گی،اختر مینگل
کوئٹہ... بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتاہے کہ بلوچستان حکومت 5 ماہ بھی پورے نہیں کرسکے گی ۔وزارتوں کے معاملات میں بھی حکمراں جماعت میں اتفاق نظر نہیں آرہا۔ وزارتوں کی بندر بانٹ میں بانٹ تو ہوجائے گی شاید بندر رہ جائیں۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ 6 نکات میں بلوچستان کے اہم مسائل بیروزگاری، پسماندگی اور ترقی کے فقدان کے حوالے سے تھے مسائل تو فوری حل نہیں ہوسکتے۔ وفاقی حکومت کو ایک سال کا وقت دیا ہے۔ دیکھتے ہیں ایک سال میں کیاپیش رفت ہوتی ہے ۔6نکات پر عملدر آمدہو گیاتو بلوچستان کی تقدیر بدل جائیگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔