Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان نے افغان مہاجر کیمپ کا دورہ کیا

پشاور... پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے بحالی مہاجرین کے ہمراہ نوشہرہ میں قائم افغان مہاجر کیمپ کا دورہ کیا ۔ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن سینٹر میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ماہرہ خان نے اس موقع پر کہا کہ بے گھر لوگوں میں آدھے سے زیادہ بچے ہیںان کے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ماہرہ خان نے پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاشوکت خانم مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔ شوکت خانم سے منسلک ہونے پر فخر ہے۔ یہاں جاکر مسائل کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔ یو این ایچ سی آر اور شوکت خانم کے ساتھ منسلک ہونے کا مقصد ہی لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے بحالی مہاجرین فلپو گرانڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے طویل مدت تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو تعلیم و دیگر شعبوں میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:پاک، چین دوستی نئے دور میں داخل

شیئر: