امریکی سینیٹر پاکستان کی حمایت میں آگئے
واشنگٹن ... امریکی سینیٹر کوری بکر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کےخلاف اہم پارٹنر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔امریکی سینیٹرنے کہاکہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کی تھی کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرپاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔