شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ممنوع
ریاض.... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کو قومی شناخت کارڈ کی فوٹو کاپی لینے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ کارگو ایجنسیاں بھی اس کی مجاز نہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ ہمارے قواعد و ضوابط اور احوال مدنیہ کے قوانین کے بموجب شناختی کارڈ کی فوٹو اسٹیٹ لینا منع ہے سب لوگ اس کی پابندی کریں۔