Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ڈیمزپر_سیاست _بند کرو

وطن عزیز میں ڈیمز پر سیاست شروع ہونے پر ٹویٹر صارفین نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
صباحت لکھتی ہیں :میں تو ڈیمز کیلئے عطیات دیتی رہوں گی۔ روک سکو تو روک لو۔
تسنیم کہتے ہیں: ڈیمز پر سیاست کرنے والوں کا اس ملک میں کوئی لینا دینا نہیں۔ انہیں اسکی کوئی پروا نہیں کہ ڈیم بنے یا نہ بنے۔
افسر خان لکھتے ہیں: اگر آپ پاکستان کے مستقبل کےلئے کچھ نہیں کرسکتے تو اپنا غلیظ منہ بند رکھیں۔
واصف امتیاز کا کہناہے: ڈیم پر سیاست کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ڈیمز بہت ضروری ہیں۔ ابھی ڈیم بناﺅ یا پھر مرجاﺅ کیونکہ 10سال بعد ملک میں پانی ناپید ہوگا۔
سائرہ بانو ٹویٹ کرتی ہیں: عمران خان نے جو کچھ کہا ہے اسکا احترام کیا جانا چاہئے۔
بٹھانی کہتی ہیں: اگر جہالت کا کوئی چہرہ ہوتا تو میں مخالفت کرنے والوں کو دکھاتی۔
امان اللہ شاہ کہتے ہیں: ایک منٹ کی خاموشی ان لوگوں کےلئے جو اب بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان انکی مدد کے بغیر بھی ڈیم بناسکتے ہیں۔
ڈاکٹر اسناف صدیقی لکھتے ہیں: پلیز آئندہ نسلوں کیلئے ڈیم کیلئے فنڈ دیں۔
ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں: ڈیم کیلئے فنڈ دینا ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ 
میاں وحید ٹویٹ کرتے ہیں: آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کو اپنی پارٹی کی ضرورت ہے یا ملک کی۔ ہمیں خود اپنے لئے ڈیم تعمیر کرنا چاہئے۔
یاسر لکھتے ہیں: ڈیم بنانے کیلئے شروعات کرنے پر چیف جسٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سیماب لکھتی ہیں: تما م پاکستانیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات دینا چاہئیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں