Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتی مشن کی بندش سے کچھ نہیں ہوگا، فلسطین

رام اللہ ...تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صائب عریقات نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن میں پی ایل او کے سفارتی مشن کی بندش سے فلسطینی عوام کا عزم کمزورنہیں پڑیگا۔ فلسطینی قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر فوجداری کی عالمی عدالت کے دروازے کھٹکھٹاتے رہیں گے۔ اسرائیل کا قانونی اور سیاسی تعاقب جاری رکھیں گے۔ عریقات نے امریکی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوجداری کی عالمی عدالت کے دروازے کھٹکھٹاتے رہنے پر سزا دینے کے درپے ہے۔ امریکی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو اپنا سفارتی مشن واشنگٹن میں بند کرنے کے فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ امریکہ فوجداری کی عالمی عدالت کی گرفت سے اپنے شہریوںکے تحفظ کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لاتا رہیگا اور اسرائیلی سیاست سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ہر تحقیق کے آڑے آئیگا۔
 

شیئر: