ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
اسلام آباد... پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سارک اور جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ گزشتہ روز خنجر سیکٹر پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزری کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک شہری گفتار حسین جاں بحق ہوا تھا۔