Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کھائی میں گر گئی،52مسافر ہلاک

جگتیال۔۔۔۔۔تلنگانہ میں کونڈاگٹو سے جگتیال جانیوالی  ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث قلابازی کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جاگری ۔اطلاع کے مطابق تلنگانہ روڈ ویز (ٹی ایس آر ٹی سی ) کی بس میں 87مسافر سوار تھے جن میں سے 52افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر شرت اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کربس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے،زخمیوں کو اسپتال پہنچانے اور لاشیں اسپتال کے سردخانے منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ ریاستی وزیر خزانہ اتیلا راجیندر نے حادثہ کی تصدیق کی۔ کارگزاروزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنیوالوں کے لواحقین کوفی کس 5لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -میں آرایس ایس کا ہوں لیکن اردو سےمحبت کرتا ہوں،گورنررام نائک

 

شیئر: