داخلی پروازوں کے مسافروں کیساتھ جعلسازی؟
ریاض ... داخلی پروازوں کے ایک عہدیدار نواف الطحینی نے واضح کیا ہے کہ داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے کبھی کبھی انجانے پن میں جعلسازی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے بموجب اس پر سزا ہے۔ کبھی کبھی داخلی پرواز سے سفر کرنے والے کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ جس ٹکٹ پر سفر کررہا ہے وہ اس کا نہیں بلکہ کسی عزیز یا دوست کا ہے۔ کئی لوگ جان بوجھ کر اپنے کسی عزیز کے ٹکٹ پر سفر کرلیتے ہیں اور اس کی سنگینی کا انہیں پتہ تک نہیں ہوتا۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جرم ہے اس پر سزا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو اس حوالے سے مزید باریک بینی سے کام لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر مسافر کے ٹکٹ پر درج نام کی اسپیلنگ پاسپورٹ میں درج نام کی اسپیلنگ سے مختلف ہوگی تو ایسی صورت میں ا سے ایئرپورٹ پر مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسے ٹکٹ پر نام کی اصلاح کیلئے فیس بھی دینا پڑیگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض ممالک اپنے یہاں آنے جانے والوں پر آمد ورفت کے ریزرویشن کی پابندی عائد کئے ہوئے ہیں۔ بعض لوگ صرف جانے کا ریزرویشن کروالیتے ہیں واپسی کا نہیں۔ ایسی صورت میں ان کی پرواز منسوخ ہوجاتی ہے۔