Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پاکستانی سفیرسے بزنس کونسل کے ارکان کی ملاقات

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نے اقبال داؤد کی قیادت میں سفیر پاکستان معظم خان سے ملاقات کی ۔  ملاقات کا مقصد پاکستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانا تھا ۔ملاقات میں شریک پاکستان بزنس کونسل کے وفد میں تنظیم کے صدر کے ساتھ نائب صدر احمد شیخانی، ڈائریکٹر محمود شیخانی، نائب صدر و جنرل سیکرٹری خرم خواجہ، نائب صدر و فنانس سیکرٹری سید آصف زمان، آفس منیجر ایلانی ویلینا اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ شاہد افتخار شامل تھے جب کہ سفیر پاکستان معظم خان کے ساتھ سفارت خانے کے کمرشل سیکرٹری کامران خان اور قونصلر محمد سعید سرور موجود تھے۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: