Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں رہنا تکلیف دہ ہوگیا تھا،مریم

  راولپنڈی ...سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والد ہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے۔ پیرول پر رہائی کے بعد ایک بیان میںمریم نواز نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ والدہ کی زندگی کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ والد ہ کے انتقال کی خبر کے بعد جیل میں رہنا بہت تکلیف دہ ہوگیا تھا۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن سے پاکستان روانگی سے پہلے کلثوم نواز سے آخری ملاقات کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریم نواز اسپتال میں زیر علاج اپنی والدہ کے سرہانے کھڑی ہوکر انہیں کہہ رہی ہیں۔ امی آنکھیں کھولیں ،ابو آپ سے ملنے کے لئے آئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم آبدیدہ ہوگئے

شیئر: