Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کی میت جمعہ کی صبح لاہور پہنچے گی

لاہور ... شریف فیملی نے بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے ۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلی شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم سے ملاقات کی جس میں نمازہ جنازہ اور تدفین سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے لند ن جائیں گے۔ جمعرات کو لندن میں ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ لے جایا جائے گا۔ میت جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔ بعد نماز جمعہ رائیونڈ جاتی عمرہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور جاتی امرا میں ہی تدفین ہوگی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم کی پیرول پر رہائی
 

شیئر: