Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی پیرول پر رہائی

لاہور.. سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔ شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 5 دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کردیا تاہم صوبائی کابینہ کی اجازت سے اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ سفر کا دورانیہ اس مدت میں شامل نہیں ہوگا۔پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔ اڈیالہ جیل کا عملہ نگرانی کے لئے ہمراہ رہے گا ۔ محکمہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو سخت حفاظتی انتظامات میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور اور پھر لاہور ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم آبدیدہ ہوگئے

شیئر: