امریکہ کا ایران کو انتباہ
نیویارک .... اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو شام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیگا۔ امریکہ، ادلب میں تشدد کا لاوہ بھڑکانے کی ہر کوشش کا مخالف ہے۔ امریکہ اور عالمی برادری، شامی عوام پر بشار الاسد کے تباہ کن حملوں میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ اگر کوئی بھی فریق شام میں کیمیکل اسلحہ استعمال کریگا، امریکہ اسکے خلاف جوابی کارروائی کریگا۔