Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی4 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں۔ (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلقتحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے۔نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی۔مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔
مزید پڑھیں:مفروضے کی بنیاد پر سزا برقرا رنہیں رہ سکتی،اسلام آباد ہائیکورٹ

شیئر: