کراچی: پورٹ قاسم پر 2 روز میں آتشزدگی کے 2 واقعات رونما ہوئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز باکری آئل ٹرمینل کے کنٹرول روم جبکہ آج پورٹ قاسم کے ایڈمن بلاک میں محدود آگ لگی۔ پورٹ ذرائع کے مطابق کل شام باکری یا بی ای ٹرمینل کے کنٹرول روم میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی جسے ٹرمینل پر موجود فوم اور 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔پورٹ ذرائع کے مطابق آج صبح ایڈمن بلاک میں بھی ایک محدود لیکن پراسرار آگ سے چند اہم فائلیں جل گئیں۔ پورٹ قاسم ترجمان دونوں واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے ، جبکہ چیئرمین پورٹ قاسم اسد چاندنہ نے 2 مختلف آگ لگنے کے واقعات پر کئی مرتبہ رابطے کے باوجود تبصرے سے گریز کیا ۔