Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں کلثوم نواز کی نمازجنازہ

لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔ شہبازشریف ، چوہدری نثار ، حسن وحسین نواز ، اسحاق ڈار ؛ لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعہ کی صبح6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔ شہباز شریف سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ آئے گا۔

شیئر: