ماسکو۔۔۔روس نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے اقدامات پر تیار ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگنئی لاوروف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے ہم اپنی طرف سے اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان صورت حال واشنگٹن کے اقدامات کے باعث بدترین ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے مذاکرات کی آمادگی کے بیانات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔