Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث مچھلی مارکیٹ کیوں بند کی گئی؟

اللیث ۔۔۔اللیث کی بلدیہ نے یہاں مچھلی اور سبزی منڈی بند کردی۔ سعودائزیشن کی پابندی نہ کرنے ، بلدیہ کے اجازت نامے نہ لینے اور صفائی ستھرائی کے مقررہ ضوابط کا پاس نہ کرنے کی وجہ سے منڈی بند کی گئی۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ بندش کے اور بھی اسباب ہیں۔ منڈی کی عمارت مخدوش ہوچکی ہے ۔ اس کا بنیادی ڈھانچہ از سرنو تیار کیا جانا ضروری ہے۔ بلدیہ نے یہ بھی بتایا کہ 3ہفتے بعد نئی سبزی منڈی کا افتتاح ہوگا جبکہ مچھلی مارکیٹ کے حوالے سے نیا منصوبہ شروع کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -بحریہ نے MH-60R ہیلی کاپٹر کا افتتاح کردیا

شیئر: