Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

    لکھنؤ - - - - -یوگی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ کچھ نئے چہروں کوکابینہ میں شامل کیا جائیگا۔ اجودھیا اور کچھ اہم علاقوں کی نمائندگی بڑھ سکتی ہے۔ مشن 2019 کی فتح کی تیاری میں مصروف بی جے پی کی قومی قیادت  نے غور شروع کر دیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قومی قیادت نے ریاست کے تنظیمی امور کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) سنیل بنسل کو روکنے کے بعد اس سلسلے میں بات کی ہے۔ رہنماؤں نے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرشاد موریہ سے بھی بات چیت کی ۔ یوگی کابینہ میں ابھی وزیراعلیٰ سمیت 47 اراکین ہیں، ریاست میں ایم ایل اے کی تعداد  403کی بنیاد پر وزراء کی تعداد 60 تک ہو سکتی ہے۔ کابینہ میں  13 لوگوں کو اور شامل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جہیزکیلئے ہراساں کرنے پرفوری گرفتاری ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

 

شیئر: