سعودی لہجے میں قصائد سناکر پاکستانی نے سعودیوں کو حیران کردیا
سعودی لہجے میں قصائد سناکر پاکستانی نے سعودیوں کو حیران کردیا
جمعہ 14 ستمبر 2018 3:00
مدینہ منورہ.... پاکستانی شہری ”عابد حسین “نے نبطی قصائد سعودی لہجے میں سنا کر مقامی شہریو ں کو ششدر و حیران کردیا۔ عابد حسین کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب ہی میں پلا بڑھا، یہاں وہ بوڑھے سعودیوں کی مجلسوں میں بیٹھ کر ان سے ان کے لہجے میں بات چیت کرکے مقامی لہجے پر عبور حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ عابد حسین نے مزید بتایا کہ پاکستان کی بابت اسے اپنا وطن ہونے کے باوجود بہت زیادہ معلومات نہیں کیونکہ اس کی زندگی کا بیشتر حصہ مملکت میں گزرا ہے۔ عابد نے ”سعودی ٹرینڈ“پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوا ۔ الغاط میں نشوونما پائی۔ اپنے وطن میں چند برس گزارے ۔ الغاط میں پرائمری کی تعلیم حاصل کی ۔ اس وقت اپنے صرف 5ساتھیوں کی بابت اسے علم ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ عابد حسین ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ امیر محمد السدیری اوربندر بن سرور کے قصائد ازبر یاد کئے ہوئے ہے۔