کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس عائد
کراچی ... پاکستان سے باہرکریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنا اب مہنگا پڑے گا۔ حکومت نے ٹیکس عائد کر دیا۔ بینک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق بیرون ممالک کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں نان فائلر پر 3 فیصد اور فائلر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے یعنی اس میں بھی فائلرز کو 2 فیصد کا فائدہ ہی ہو گا۔ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانی اب چاہے ہوٹلز کی بکنگ کرائیں یا ملک سے باہر شاپنگ کریں، کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی صورت میں ٹیکس تو دینا ہی ہوگا۔