Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش میں مصر کی کامیابی

 
  اسلام آباد :چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش (سی اے ایس) چیمیپئن شپ کے مردوں کے فائنل مقابلے میں مصر کے یوسف سلیمان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ خواتین کے فائنل مقابلے میں مصر کی روان لاربی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نادا عباس کو0-3سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ۔ یوسف سلیمان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے لی آو سے ہوا۔ کھیل کے پہلے 2سیٹس میں لیو نے 13-11، 13-11 سے فتح حاصل کی تیسرے، چوتھے اور پانچویں سیٹ میں مصر کے یوسف سلیمان کا پلڑا بھاری رہا۔سیمی فا ئنل میں یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 3-1 سے شکست دی تھی، پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے لی آو سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔مہمان خصوصی ایئر مارشل ارشد ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان ،جان شیر خان اور قمر اسلام بھی موجود تھے۔
کھیلوں کی مزیدخبریں پڑھنے کیلئے "اردونیوز اسپورٹس"گروپ جوائن کریں

شیئر: