Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کےلئے لڑکوں کو منانے کیلئے پولیس بھی مدد گار بن گئی

فلوریڈا.... یوں تو لڑکی کو شادی کےلئے منانے میں لڑکے کے دوست یا عزیز مدد کرتے ہیں لیکن اب پولیس بھی ان کاموں میں مدد گار ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک علاقے میامی میں مقامی پولیس نے ایک گاڑی کا پیچھا کیا جس میں لڑکی گاڑی چلا رہی تھی۔پولیس اہلکار نے لڑکی کو گاڑی روکنے کا حکم دیا جیسے کوئی مجرم ہو جس پر لڑکی گھبرا گئی اور فوری طور پر گاڑی روک دی۔ پولیس آفیسر نے ہلکی مسکراہٹ دیتے ہوئے اپنے ساتھی لڑکے سے پوچھا: کیا تمہیں لڑکی سے کچھ کہنا ہے ؟ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکے نے جیب میں رکھی انگوٹھی نکالی اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔کچھ دیر تک لڑکی حیران ہو کر سب کچھ دیکھتی رہی اور کچھ ہی دیر بعد ہاں کہتے ہوئے انگوٹھی پہن لی۔اس موقع پر اہلکار نے دونوں کو مبارکباد دی۔بعد ازاں لڑکی کو پتہ چلا کہ پولیس اہلکار ان کے ہی دوست کی مدد کر رہے تھے تاکہ وہ مجھ سے شادی کا پوچھ سکیں۔

شیئر: