Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسٹل ، برطانیہ کا تمباکو نوشوں سے پاک پہلا شہر ہوگا

 لندن ...... برطانیہ میں انسداد تمباکو نوشی کی مہم رفتہ رفتہ جڑ پکڑنے لگی ہے اور اسکے مثبت نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں تمباکو نوشی کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔ جس کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ برسٹل سب سے صاف ستھرا شہر ہے او راس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اسکا شمار تمباکو نوشی سے پاک برطانیہ کے پہلے شہر کے طور پر کیا جانے لگے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ملک میں انسداد تمباکو کے نتائج بڑے اچھے ہیں۔ تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کی شرح بھی بڑھتی جارہی ہے اور یہی شرح رہی تو 2050ءتک پورا ملک تمباکو نوشی سے پاک ہوجائیگا جبکہ 2026ءتک ورکنگھم اور یارک نامی شہر اور قصبے تمباکو نوشی سے پاک ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں مگر سروے رپورٹ کے مطابق برسٹل ہی وہ پہلا شہر ہوگا جو پوری طرح تمباکو نوشی سے پاک ہوجائیگا۔ 
 

شیئر: