مکہ مکرمہ .... اسپیشل ٹاسک فور س کے اہلکاروں نے سوڈانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی 132 بوتلیں برآمد کر لیں۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ، جدہ شاہراہ پر موجود اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جسے سوڈانی چلا رہا تھا ۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ۔ ملزم نے شراب کو منرل واٹر کی بوتلوں میں پیک کیا ہوا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروںکو دھوکا دے سکے مگر اہلکاروں کی تجربہ کاری نے اس کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف شراب فروخت کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ۔