مملکت کی 51.5فیصد مساجد ائمہ سے خالی
ریاض ....وزارت اسلامی امور نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی 51.5فیصد مساجد میں کوئی سرکاری امام نہیں جبکہ 63فیصد میں موذن تعینات نہیں۔ علاوہ ازیں 90.5فیصد مساجد نگہداشت کے کام انجام دینے والے کارکنان سے محروم ہیں۔ سعودی عرب میں مساجد کی تعداد 98 ہزار800،ائمہ کی تعداد 47 ہزار315، موذن کی تعداد 36 ہزار549اور خدام 9371ہیں۔