Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانیت کی انوکھی مثال

نئی دہلی۔۔۔۔عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں پولیس سے متعلق منفی شبیہ قائم رہتی ہے لیکن اتر پردیش کے ضلع متھرا چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پر ایک داروغہ نے درد زہ میں مبتلا خاتون کی نہ صرف مدد کی بلکہ اسے اسپتال پہنچا کر انسانیت نوازی کا ثبوت پیش کرکے انوکھی مثال قائم کردی۔بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس سٹی جی آئی پی انچارج سونو کمار عدالت کے کسی کام سے متھرا جا رہے تھے۔ وہ متھرا جنکشن پر اترے تو ان کی نظرایک خاتون پر پڑی جو درد سے تڑپ رہی تھی۔ انہوں نے فورا ً 102، 108 نمبر پر ایمبولینس کو فون کیا لیکن ایمبولینس بروقت نہ پہنچنے پر فورا ًخاتون کو کار سے لے کر اسپتال پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ اسپتال میں اسٹریچر موجود نہیں تو انہوں نے عورت کو اٹھا کر ضلع اسپتال میں داخل کرایاجہاں خاتون کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔راہگیروں، اسپتال کے عملے سمیت وہاں موجود افرادنے پولیس اہلکار کے اس ہمدردانہ اقدام کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسد الدین اویسی کا امیت شاہ کو چیلنج

شیئر: