Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائر ہونے والے غیر ملکی امارات میں طویل المدتی قیام کرسکتے ہیں

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ریٹائرہونے کے بعد غیر ملکیوں کو امارات میں طویل المدتی قیام کی اجازت دیدی ہے۔ اب غیر ملکی مختلف اداروں سے ریٹائر ہونے کے بعد امارات میں طویل عرصے کے لئے قیام کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اماراتی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غیرملکیوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملک میں طویل عرصے تک قیام کرنے کی اجازت دی ہے۔ صنعتی شعبے کے لئے بجلی کے بل میں کمی اور ایک دن کی عدالتی کارروائی کے نظام کی منظوری دی ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئےواٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: