Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسواک کرے دانتوں کی مکمل حفاظت ‎

اس ماڈرن دور میں جہاں کھانوں کی ایک بڑی ویرائٹی دستیاب ہے  وہاں  دانتوں کی حفاظت کے لیے مسواک کسی نعمت سے کم نہیں ۔ مختلف اقسام کی کھٹی ، میٹھی ، فریش ،ٹینگی اور شوگر پراسیسڈ غذائیں دانتوں کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔ منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا دانتوں کی حفاظتی سطح اینامل کو خراب کرتے ہیں ۔ بازار میں موجود بہت سی ٹوتھ پیسٹ جن میں فلورائیڈ موجود ہوتا ہے ٹوتھ ڈیکے سے بچاؤمیں مدد دیتی ہیں ۔ اسی طرح مسواک بھی ٹوتھ ڈیکے کے خلاف قدرتی بچاؤ کا کام کرتی ہے ۔ یہ دانتوں کے اینامل کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے ۔ اور اس میں موجود سوڈیم کلورائیڈ ، سوڈیم بائی کاربونیٹ اور کلشیم آکسائڈ دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں ۔
مسواک چونکہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے لہٰذا یہ دانتوں اور گمز پر بیکٹیریا کی افزائش کو روک کر دانتوں پر ٹارٹار اور پلیک جمنے سے روکتی ہے ۔ یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ مسواک  منہ میں سیلائیوا کی مقدار کو بڑھاتی ہے جو منہ میں بننے والے ایسڈ کو کنٹرول کرکے سانسوں کی بدبو اور ڈیکے سے دانتوں کو بچاتے ہیں ۔ یہ مسوڑھوں کی سوزش دور کرنے اور دانتوں کے درد سے ریلیف فراہم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ تمباکو نوشی جیسی کسی بھی لت میں گرفتار ہیں تو باقاعدگی سے مسواک کرنا اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور اپنے دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے مسواک کو اپنی عادت بنا لیں ۔

شیئر: