Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا

 
دبئی : اسٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ بابر اعظم تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے مشترکہ بیٹسمین بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف پہلے شیڈول میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔بابر اعظم نے 45 اننگز میں 2ہزار سے زیادہ رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقی کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ پاکستانی سابق بلے باز ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اور سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن دونوں نے 45، 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: