Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں سمندری طوفان ،مرنیوالے 25ہو گئے

منیلا۔۔۔فلپائن میں آنیوالے سمندری طوفان’’ منگکھٹ‘‘ کے آنے کے بعد حکام جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طوفان گزشتہ روز فلپائن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال25 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم سڑکوں کی بندش اور رابطے منقطع ہونے کے باعث شہری علاقوں میں طوفان کے اصل نقصانات مکمل طور پر واضح نہیں ۔900 کلو میٹر کی رفتار سے بارش اور طوفانی ہواؤں والا یہ طوفان اب جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔طوفان کے باعث شمال مشرقی جزیرے لوزون بگاؤ میں  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

شیئر: