Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واک آوٹ پر مجبور کیا گیا،خواجہ آصف

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پھر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آوٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا لیکن فلور اس لئے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے۔ ایسی مثال پہلے موجود ہے،ایازصادق نے شاہ محمود قریشی کواجازت دی تھی۔ ہمیں واک آوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے۔ چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے، ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چاہتے تھے اپنا موقف عوام تک پہنچاتے انہیں صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

شیئر: