Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"کلثوم نوازمشرقی اقدار کی حامل خاتون تھیں"

الاحساءمیں پاکستانی کمیونٹی کا سابق خاتون اول کو خراج عقیدت
الاحساء(ثناء بشیر) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر یہاں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے طارق جاوید جدون کا کہنا تھا بیگم کلثوم نواز نہایت شائستہ ملنسار اور خالصتآ مشرقی اقدار کی حامل باوقار خاتون تھیں ، سیاسی مخالفین بھی انکی ناگہانی رحلت پر آبدیدہ اور غمگین ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ھے اور بیگم صاحبہ کے لئیے دعا گو ھے۔سمیرا احمد نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی نجی اور سیاسی زندگی کو بخوبی نبھایا اور ہر میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ کام کیا ۔ کلثوم نواز ادب نواز اور پاکستانی خواتین کی نمائندہ تھیں۔رشک حنا نے کہا محترمہ کلثوم نواز صاحبہ بہت باوقار اور شریف النفس خاتون تھیں ، اللہ تعالیٰ ان پر رحمت فرمائے ۔ناجیہ نے کہا کہ اللہ پاک کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے۔وہ شوہر کی اطاعت شعار بیوی تھیں۔صدف شیراز کا کہنا تھا کہ شریف فیملی اس وقت دکھ اور تکلیف سے گزر رہی ہے ۔کلثوم نواز سلجھی ہوئی خاتون تھیں۔لینہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں عورتیں ہمیشہ مرد کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اس کی بڑی مثال کلثوم نواز تھیں۔ کلثوم نواز کے انتقال پر محمد ضیاءالحق صدیقی،ماجد انور،سہیل اشرف،کامران صدیقی اور عائشہ انیس نے بھی اظہار افسوس کا اظہار کیا۔ 

شیئر: