نو آبادیا ت کی نشانیاں زمین بوس ہونے لگیں
اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس لاہور کے دروازے پاکستانی عوام پر کھل گئے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ استعمار اور نو آبادیات کی نشانیاں ایک ایک کرکے زمین بوس ہو رہی ہیں۔ عوام اپنے حکمرانوں کو اپنائیں گے تو ہی ہم ایک ناقابل تسخیر قوم بنیں گے۔واضح رہے کہ گورنر ہاوس سندھ کے بعد گزشتہ روز گورنر ہاوس لاہور کے دروازے بھی عوام کے لئے کھول دئیے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاوس کی سیر کی اور سیلفیاں بنائیں۔