کامیاب کرکٹر بنانے کیلئے والد نے پھیری لگائی ، معین علی
لندن:انگلستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کےلئے بہت محنت کی اور اخراجات پورے کرنے کے لئے سڑکوں پر پھیری لگاتے رہے۔ انہوں نے اپنی گاڑی میں دکان بنا رکھی تھی اور اسی آمدنی سے مجھے گھر میں بولنگ مشین لگا کر دی تاکہ میں کرکٹ کی بھر پور پریکٹس کر سکوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔ والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی، 1979ء میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی کے ساتھ پاکستان گئے۔ والد کے پاکستان پہنچنے پر میری دادی نے دونوں کی شادی کےلئے گاﺅں کی 2 بہنوں کو پسند کیا۔ والد نے شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعد والد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980ء میں برطانیہ آئیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں