ریاض ... سعودی بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بجلی بل کا اجراء10ستمبر سے شروع کردیا گیا۔ جن صارفین کو ابھی تک بل موصول نہیں ہوئے آئندہ ایام میں موصول ہوجائیں گے۔ سارے بل یکبارگی جاری نہیں کئے گئے۔ تدریجی طور پر بھیجے جارہے ہیں۔ کمپنی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنا اکاﺅنٹ نمبر ، 500120 پر ایس ایم ایس کرکے بل حاصل کرسکتے ہیں۔ بل جاری ہوتے ہی انہیں مطلع کردیا جائیگا۔