ریاض.... محکمہ زکوٰة و آمدنی کے ماتحت زنانہ تفتیشی ٹیم نے ریاض شہر میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر 112خلاف ورزیا ں پکڑلیں۔ دکاندار ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کی پابندی نہیں کررہے تھے۔ یہ ریاض شہر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا چھاپہ تھا۔ محکمہ زکوٰة و آمدنی ان دنوں زنانہ تفتیشی ٹیموں کی مدد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنانے کا کام لے رہا ہے۔ محکمہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر کسی ادارے میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی خلاف ورزی ریکارڈکریں تو پہلی فرصت میں 19993 پر رابطہ کرکے مطلع کرنے کا اہتمام کریں۔