Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس

جدہ.... سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ظہر بعد جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدارت کی۔ کابینہ نے شاہ سلمان کی سرپرستی میں اریٹیریا او رایتھوپیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے تاریخی واقعہ کا خیر مقدم کیا۔ خادم حرمین شریفین نے اجلاس کے آغاز میں اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد علی کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوںنے تاریخی معاہدہ کرنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی اورآرزو ظاہر کی کہ امن معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے راسخ کرنے والی مضبوط بنیاد ثابت ہو۔ اس سے دونوں ملکوں میں امن و استحکام پیدا ہو اور پورے خطے پر اسکے مثبت اثرات منعکس ہوں۔ انہوں نے دونوں ملکو ںکی مزید ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کی بھی آرزو ظاہر کی۔ شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، جبوتی کے صدر کیساتھ ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور اور زمبیا کے صدر سے موصول ہونے والے دستی خط کے مندرجات سے بھی مطلع کیا۔

شیئر: