بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کامیاب اداکارہ پرینکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کی مریضہ ہیں ۔پرینکا نے اپنے مرض کے بارے میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک نوٹ تحریر کرکے مداحوں کو آگاہ کیاہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے دمے کا مرض لاحق ہے تاہم یہ بیماری انہیں کامیابی کے حصول اور خوبصورت زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔اداکارہ پرینکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کیلئے چلائی جانے والی مہم”بریتھ فری“ سے منسلک ہیں۔