انوشکااورورون کی جانب سے ” سوئی دھاگہ چیلنج
بالی وڈ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے بڑے بڑے اداکاروں کو سوئی دھاگے کا چیلنج دیدیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون اورانوشکا شرما ان دنوں فلم کی تشہیری مہم چلارہے ہیں ۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیش کی گئی ہے جس میں وہ سوئی میں 10 سیکنڈ میں دھاگا ڈال کراکشے کمار اورشاہ رخ خان سمیت سب کو یہ چیلنج دے رہے ہیں۔اداکاراکشے کمار نے انوشکا اور ورون کے اس چیلنج کو قبول کیا مگر وہ اسے پوراکرنے میں ناکام رہے۔اکشے نے وڈیو پیش کی ہے جس میں وہ 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگہ ڈالنے میں ناکام رہے۔