Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

62سالہ عمانی شہری نے دی واٹس ایپ پرطلاق

حیدرآباد۔۔۔۔آندھراپردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا۔ عمان میں رہنے والے ایک شخص نے اپنے سے آدھی عمر کی اہلیہ کو واٹس ایپ کے ذریعے طلاق دیدی۔ متاثرہ خاتون نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے انصاف کی اپیل کی۔خاتون کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر شوہر کی جانب سے دی گئی طلاق کے بعدوہ شوہر سے بات چیت میں ناکام ہوچکی ہے۔اطلاع کے مطابق حیدرآباد کی 29سالہ خاتون ہماسائرہ نے کہا کہ مئی 2017ء میں اس کی شادی 62سالہ شخص کے ساتھ حیدرآباد میں ہوئی تھی جو عمان کا باشندہ ہے۔اس کے ساتھ تقریباً ایک سال تک عمان میں قیام کیا۔اس دوران ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو خرابی صحت کی بنا پر انتقال کرگیا۔سائرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے 30جولائی کو علاج و معالجہ کی غرض سے حیدرآباد بھیج دیا ۔یہاں آنے کے بعد12اگست کو واٹس ایپ پر طلاق دیدی۔بعد ازاں رابطہ منقطع کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -میگھالیہ کا وہ گائوں جو بولتا نہیں ، سیٹی بجاتا ہے

شیئر: