Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#حق_سچ_کی_فتح‎

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کی معطلی اور رہائی کے حکم پر مسلم لیگ نون کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منایا۔ ٹویٹر پر بھی یہ بڑا فیصلہ زیر بحث رہا اور لیگی کارکنان اپنی ٹویٹس کے ذریعے بھی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
عبدالرحیم نے ٹویٹ کیا : نواز شریف کو مفروضوں پر دی گئی سزا کی معطلی نے ان کو بے قصور ثابت کردیا ہے۔ البتہ اس کیس سے زیادہ ٹھوس شواہد تو وزیراعظم اور صدر کے خلاف پی ٹی وی حملہ کیس میں موجود ہیں اور دونوں کی آڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس میں وہ حملے سے متعلق معاونت پر گفتگو کر رہے ہیں۔ وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟
عامر ممتاز نے کارکنان کے جشن کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ کیا : یہی تھا وہ جذبہ جس سے ڈر کر سازشی نوازشریف کو قید کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ سازشیوں کو ڈر تھا اگر شیر باہر رہا تو ان کی گیم کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
حمزہ تنولی نے ٹویٹ کیا : جب میاں صاحب ، مریم اور صفدر کی رہائی کا فیصلہ آیا تو فروٹ کی ریڑھی والے بھی خوشی کے مارے سب کو کہنے لگے آؤ بھائی مفت میں لے جاؤ سب کچھ ، آج ہمارا قائد واپس آرہا ہے۔
اشتیاق ملک نے لکھا : اللہ خواجہ حارث کو لمبی زندگی دے۔ اصل جہاد تو یہ بندہ کر رہا ہے اتنے اونچے میناروں کے سامنے مقدمہ لڑ کے۔ 
مومنہ ذکی نے ٹویٹ کیا : میاں صاحب آپ یوں ہی تو پاکستانی عوام کی دھڑکن نہیں۔ آپ کی قربانیوں پر قوم آپ کی مقروض ہوگئی۔
سعدیہ نے لکھا : حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔
ہاشم عباسی نے کہا : آج حق کی فتح ہوگی ہے اور سازش ذلیل و رسوا ہوئے ہیں۔
محمد ساجد نے ٹویٹ کیا : آج کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے وزارت عظمی سے الگ کیا گیا۔ چند لوگوں کا کروڑوں لوگوں کے منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ اور چند افراد کو مسند اقتدار پر بٹھانا غلط تھا۔ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں