غیر ملکیوں سے سب سے کم شادیاں باحہ میں ہوئیں
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
جدہ... وزارت انصاف نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ مشرقی ریجن سعودی عرب کے تمام علاقوں میں واحد علاقہ ہے جہاں کسی سعودی خاتون یا مرد نے غیر ملکی سے شادی نہیں کی۔ وزارت نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ1438ھ کے دوران 36ہزار129نکاح ناموں کا اندراج ہوا ۔ ان میں سعودی، غیر سعودی سب شامل ہیں۔ سب سے کم شادیاں الباحہ ریجن میں ہوئیں البتہ مشرقی ریجن کی کسی بھی کمشنری میں کسی مقامی شہری نے غیر ملکی سے شادی نہیں کی۔غیر ملکیوں سے نکاح کے سب سے زیادہ واقعات مکہ مکرمہ (21966) میں ہوئے۔ ریاض کا نمبر (6467) کیساتھ دوسرا ہے۔ مدینہ منورہ(2356) کیساتھ تیسرے اور جازان کا (1665) کےساتھ چوتھا نمبر ہے۔