Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ایئرکے مسافروں کی ناک کان سے خون نکلنے پر افراتفری

ممبئی۔۔۔۔جیٹ ایئر ویز میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب جمعرات کی صبح ممبئی سے 166مسافروں کو لیکر جے پور جانیوالی پرواز کے فضائی میزبان  کے ارکان پریشر برقراررکھنے والے بٹن کو دبانا بھول گئے۔ 14ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد طیارے میں آکسیجن کی کمی پیدا ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد مسافروں کے کان اور ناک سے سے خون بہنا شروع ہوگیا اور دیگر سردرد کی شکایت میں مبتلا ہوگئے۔طیارے کو فوراً ممبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر اتارا گیا اور متاثرہ مسافروں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس معاملے میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد فضائی میزبانوں کو ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو تحقیقات کا حکم دیدیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سنسنی خیز قتل کے واقعہ نے ریاست تلنگانہ کو ہلاکر رکھ دیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: