Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی ڈیل یا ڈھیل کی امید نہیں،ن لیگ

لاہور... مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ۔سابق وزیر اعظم نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے۔حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی اڑان کادارومدار8بھینسوں کی نیلامی پرہے۔حکومت اقتصادی ترقی میں کوئی کردارادا نہیں کرسکتی ۔ حکومتیں بیانات سے نہیں اقدامات سے چلتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کادورہ چین سی پیک کے حوالے سے اہم ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کوسی پیک کاحصہ بنانے کیلئے چین کااعتمادضروری ہے۔

شیئر: