Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر انٹرنیٹ جی میل کا استعمال‎

گوگل کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک گوگل اپنے صارفین کو جی میل آف لائن استعمال کرنے کی سہولت فراہم کر دے گا۔ اس سے پہلے گوگل نے رواں برس مئی میں صارفین کو بغیر انٹرنیٹ کنکشن جی میل سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ایپلیکیشن آف لائن جی میل کے نام سے متعارف کرائی تھی جسے انٹرنیٹ کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس میں صارفین کو 90 روز کے دوران موصول ہونے والی ای میلز تک رسائی ان کا جواب دینے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تاہم اب گوگل اپنے صارفین کے لیے کسی نئی ایپلیکیشن کے بجائے جی میل کے اصلی ورژن پر ہی آف لائن سہولت جا رہا ہے ۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین آف لائن جی میل ایپلیکیشن کو ڈیلیٹ کردیں اور اس ایپلی کیشن کو جلد ہی ایپ سٹور سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔
 

شیئر: