Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ جنوری 2021ء تک شمالی کوریا کے جوہری ترک اسلحہ کے مقصد کے سلسلہ میں اس کے ساتھ فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ پومپیو نے کہا کہ انہوں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ملاقات کیلئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ریمس یونگ ہو کو مدعو کیا ہے،جہاں پر ہم دونوں عالمی رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے نمائندوں کو ویانا میں شمالی کوریا کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے سے سب سے پہلے ملنے کیلئے مدعو کیا ہے۔انہوں نے امریکہ اور بین الاقوامی انسپکٹروں کی موجودگی میں تونگ چانگ ری سائٹ کو تباہ کرنے کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے فیصلے کا ذکر کیا اور کہا کہ ان اہم وعدوں کی بنیاد پر امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے فوری طورپر مذاکرات منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شیئر: