الاخوان کا پرچار کرنیوالے اساتذہ کی فہرست تیار
ریاض۔۔۔۔سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ مملکت کے تعلیمی اداروںمیں ’’الاخوان‘‘تنظیم کے افکار کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ وزارت تعلیم ایسے اساتذہ کی فہرست تیار کررہی ہے جو طلبہ کی سرگرمیوں کو اخوانی افکار کے پرچار کے مراکز میں تبدیل کرنے پر کمر بستہ ہیں۔ ایسے اساتذہ مٹھی بھر ہیں۔ العیسیٰ نے کہا کہ سعودی درسگاہوں کے کورس بنیادی طور پر متنازعہ افکار سے پاک ہیں۔ وزارت کی کوشش ہے کہ اس کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے کورس قرآن و سنت سے ماخوذ ہو۔کورس کی کتابوں میں وژن 2030کے افکار لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری وزارت طلبہ اور اساتذہ میں علوم و معارف سے آن لائن استفادے کا رجحان پیدا کریگی۔