امریکی صدر نے عالمی برادری سے ایران کے پر کاٹنے کا مطالبہ کردیا
21ستمبر 2018ء جمعہ کو شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ کردستانی پارٹی کے سربراہ بارزانی نے عراق کی اسٹراٹیجک پالیسی ساز کونسل کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
٭ سعودی عرب نے اسکولوں ، کالجوں اور جامعات میں ’’الاخوان ‘‘کے افکار کی تعلیم و تدریس پر پابندی کا فیصلہ کرلیا
٭ اقوام متحدہ نے حوثیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی خبروں سے دامن جھاڑ لیا
٭ فلسطینی صدر محمود عباس عالمی برادری کو ’’عالمی کانفرنس ‘‘یا ’’اوسلومعاہدہ‘‘میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دینگے
٭ روس نے کہا ہے کہ ادلب معاہدے کا مطلب ضروری حملوں پر پابندی نہیں
٭ ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکی پیشکش ٹھکرا دی
٭ سوڈانی صدر عمر البشیر نے جنوبی سوڈان میں امن و امان سے متعلق یوگینڈا اور روانڈا کے سربراہوں کے نام پیغامات بھیج دیئے
٭ ابو سنبل پوجا گھر کی منتقلی کی گولڈن جوبلی منانے کی تیاریاں، مصر کے ساتھ عالمی ادارے بھی شامل
٭ ریاض میں سعودی ثقافت کا ہفتہ